سی سی پی او سے شہید ڈولفن اہلکار  محمد اشرف کی بیوہ  اور بیٹے کی ملاقات

سی سی پی او سے شہید ڈولفن اہلکار  محمد اشرف کی بیوہ  اور بیٹے کی ملاقات

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سے  شہید ڈولفن اہلکار محمد اشرف کی بیوہ  اور ان کے کم سن بیٹے نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ڈی ایس پی انٹیلیجنس ریحان جمال و دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی بیوہ سحر اشرف کو شہداء ویلفیئر پالیسی کے تحت گھر کی چابیاں دیں۔سی سی پی او لاہور نے شہید محمد اشرف کی بیوہ کو گھر کے مالکانہ حقوق کے کاغذات بھی دیئے۔غلام محمود ڈوگر نے شہید کانسٹیبل کے کم سن بیٹے عبداللہ سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا۔

سی سی پی او

مزید :

صفحہ آخر -