فیکٹری ایریا‘قلعہ گجر سنگھ  میں فائرنگ‘2شہری زخمی 

فیکٹری ایریا‘قلعہ گجر سنگھ  میں فائرنگ‘2شہری زخمی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)فیکٹری ایریا اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعات میں دو شہری زخمی ہوگئے۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں 40سالہ اقبال نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔فہد نامی ملزم نے اقبال ڈسپنسر کو 3گولیاں مار کر زخمی  کیا زخمی شہری کے مطابق ملزم فہد نے فون کر کے بلایا موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آیا گولیاں مار دیں  ملزم فہد اقبال کا محلے دار ہے۔دوسرے واقعہ میں تھانہ فیکٹری ایریا میں 19سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق نور ولی کی ٹانگ میں گولی لگی  زخمی کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

فائرنگ واقعات

مزید :

صفحہ آخر -