کراچی، موسمی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، بارشوں سے متعلق الرٹ جاری 

کراچی، موسمی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، بارشوں سے متعلق الرٹ جاری 

  

 کراچی(این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث خراب موسم اور لوڈ نہ ہونے کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف ایئرلاینز کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ایئر بلو کی کراچی سے جدہ جانے والی 2 پروازیں، عراق ایئر کی کراچی سے نجف جانے والی پرواز جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ کی پرواز پی کے 9743 منسوخ کی گئی اسکے علاوہ اتحاد ایئر کی کراچی سے ابو ظہبی کی پرواز ای وائی 222 بھی منسوخ ہوئی جبکہ صبح 7 بجے کی ایئر سیال کی اسلام آباد اور  امارات ایئرلاین کی دبئی کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی۔شام ونگز ایئر کی کراچی سے دمشق دو طرفہ پروازیں منسوخ جبکہ ایئر بلو کی دوپہر 12 بجے کی کراچی سے اسلام آباد اور کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق سی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ممکنہ طوفانی بارشوں سے متعلق الرٹ رہیں اور اقدامات کیے جائیں کسی حادثے سے بچنے کے لیے ہلکے وزن کے جہازوں کو محفوظ مقامات پر پارک کر کے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر باندھا جائے سی اے اے نے کہا کہ رن ویز اور ٹارمک ایریا میں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹا دیا جائے، فلائٹ سیفٹی کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کیلئے سپرے کو یقینی بنایا جائے ادارے نے کہا کہ جہازوں سے پرندوں کو دور رکھنے کے لیے اضافی برڈ شوٹرز تعینات کیے جائیں ایئر فیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اور اطراف میں موجود تمام برقی آلات کی فعالیت کو یقینی بنائیں بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیم کو تیار رکھا جائے سی اے اے نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے اور رن ویز کے اطراف میں ہر قسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔

سی اے اے 

مزید :

صفحہ آخر -