قربانی پاکستان میں منفرد احساس  کا حامل جذبہ، بے حرمتی کیسے کی  جاسکتی ہے، صدرمملکت 

قربانی پاکستان میں منفرد احساس  کا حامل جذبہ، بے حرمتی کیسے کی  جاسکتی ہے، ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قربانی پاکستان میں منفرد احساس کا حامل جذبہ ہے،جن لوگوں کو اللہ نے شہید کا درجہ دیا،ان کی یاد اورقربانی کی بے حرمتی کیسے کی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے اہل خانہ کو فون کیا، دریں اثناء صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کی نماز جنازہ میں عدم شرکت پر ”غیرضروری تنازعہ“کے حوالہ سے مختلف ٹویٹس کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افرادہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔ایوان صدر میڈیا ونگ بیان کے مطابق صدرمملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے بیٹے کیپٹن احمد علی سے گفتگو کی اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی، بریگیڈیئر خالد شہید کے بیٹے سعد سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان سے تعزیت کی۔ میجر جنرل بننے والے بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے بھائی میجر اسد کو بھی فون کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوان نائیک مدثر فیاض شہید کے اہل خانہ کو فون کیا اور تعزیت کی،معاون پائلٹ میجر طلحہ منان شہید  دہ کمسن بیٹوں کے والد ہیں، بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے ان کیلئے خاندان کے دیگر افراد کیلئے دعا کی،میجر سعید احمد شہید کے بھائی سکواڈرن لیڈر امیر علی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر سعید احمد شہید کو ایک بہترین پائلٹ قرار دیا، صدر نے کہا کہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کا مقصد ملک کیلئے ان کی قربانیوں کا اعتراف اور ستائش ہے۔انہوں سوگوار خاندانوں کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

صدرمملکت 

مزید :

صفحہ آخر -