کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی بچی کے طبی معائنے کی درخواست مسترد

کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی بچی کے طبی معائنے کی درخواست مسترد

  

 کراچی(این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا اور کمر عمری میں شادی کے مقدمے میں مدعی مقدمہ کی متاثرہ بچی کے طبی معائنہ کرانے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ہفتہ کوکراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی سے متعلق مقدمے میں مدعی مقدمہ کی متاثرہ بچی کے طبی معائنہ کرانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے طبی معائنہ سے متعلق درخواست مسترد کردی۔درخواست مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی نے دائر کی تھی۔ اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بھی متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کی تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کردی تھی۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے۔

 درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -