عمران خان اور پاکستان کا سیاسی منظر نامہ لازم و ملزوم،فیاض چوہان

عمران خان اور پاکستان کا سیاسی منظر نامہ لازم و ملزوم،فیاض چوہان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی ترجمانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کوئی مائی کا لال عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کر سکتا،عمران خان اور پاکستان کا سیاسی منظر نامہ لازم و ملزوم ہیں،آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ 

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -