جسٹس شاہد وحید کا نام الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیاگیا

جسٹس شاہد وحید کا نام الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل کیلئے الیکشن کمیشن کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیربھی نے جسٹس شاہد وحید کا نام الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن ایپلٹ ٹربیونل فیصلہ کریگا چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد جسٹس شاہد وحید کا بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نوٹیفکیشن جاری ہو گا،امیدوار ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف 16 آگست تک اپیلیں دائرکرسکیں گے الیکشن ٹربیونل امیدواروں کی اپیلوں پر 22 اگست تک فیصلے کرے گا،جلیل شرقپوری کے استعفے کے بعد پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن 11ستمبر کوہونگے۔ 

بھجوادیا

مزید :

صفحہ آخر -