توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان، شفقت محمود کو پولیس نے بے گناہ قرار دیدیا

توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان، شفقت محمود کو پولیس نے بے گناہ قرار دیدیا

  

 لاہور(نامہ نگار) آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنماشفقت محمود کوبھی پولیس نے بے گناہ قراردیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عبوری ضمانت پرسماعت شروع کی تو پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ شفقت محمود کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،شفقت محمود کے وکلا ء نے درخواستیں واپس لے لیں،تھانہ اسلام پورہ اور فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،تھانہ اسلام پورہ اور فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،عدالت نے متعلقہ تھانوں سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کررکھا تھا،پولیس نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -