ملک میں کورونا کیسز کی شرح 3فیصد سے زئاد ریکارڈ،169افراد کی حالت تشویشناک

  ملک میں کورونا کیسز کی شرح 3فیصد سے زئاد ریکارڈ،169افراد کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں عالمی وبا ء کورونا مثبت کیسز کی شرح3فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 735 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 673مثبت کیسز سامنے آئے۔قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے شکار 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 361 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 515,667 ہو چکی ہے۔سیکرٹری صحت کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 498,276 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,590 ہو چکی ہے۔ سیکرٹری صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9434 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں اورصوبہ بھر میں کورونا کیاب تک مجموعی طور پر 11,698,105 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 247، فیصل آباد  سے 26،ملتان سے 22، راولپنڈی سے 15، سیالکوٹ سے 6،سرگودھا اور مظفر گڑھ سے 5،5، رحیم یار خان، اوکاڑہ اور بہاولپور سے 4،4،گوجرانولہ اور شیخوپورہ  سے 3،3 ،ساہیوال، لودھراں، جھنگ اور چکوال سے2،2 ،وہاڑی، راجن پور، نارووال، میانوالی، خانیوال، خوشاب،قصور،حافظ آباد، بھکر، گجرات، بہاولنگر  اور اٹک سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
کورونا کیسز

مزید :

کامرس -صفحہ اول -