تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان

   تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجر رہنماں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات میں وفاقی وزیرفیصل سبزواری،وسیم اختر معاونت کیلئے موجود تھے۔وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے مطالبہ کیا کہ بلزمیں غیرمنصفانہ فکس سیلزٹیکس فوری ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور درآمدات میں ای فارم کی شرط ختم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ امپورٹ مال فوری کلیئرکرنے کیلئے بینکوں کوزرمبادلہ فراہم کیا جائے اور 545ایس آراوکے تحت درآمد پر پابندیاں ختم کی جائیں۔تاجروں نے تحریری تجاویز و شکایات وزیر خزانہ کو پیش کیں، جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا، 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے،رد بدل پر میٹنگ کریں گے، اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

کامرس -صفحہ اول -