اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری 

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیرنے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست پر 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں، سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف درخواست پر 30دن میں فیصلہ کریں، سپیکر قومی اسمبلی اس پٹیشن کو ہی درخواست سمجھ کر فیصلہ کریں گے، رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے، درخواست گزار اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے پر اعتراض نہیں کیا، درخواست میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کی تقرری کو چیلنج کیا گیاتھا۔

فیصلہ جاری 

مزید :

صفحہ آخر -