مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

  مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر ملک مہر الہی ' جنرل سیکرٹری شکیل احمد صراف 'سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی، سابقہ سینیٹر حاجی غلام علی، پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز خالد فاروق ملک، سینئر وائس پریذیڈینٹ حاجی وحید، سابقہ سینئر وائس پریزیڈنٹ حاجی طلا محمد، ایگزیکٹیو ممبرز ملک ظہور، عاطف شہزاد، حاجی امجد خان، میڈیا کوآرڈی نیٹر سلیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے ایف بی آر کی جانب سے بلوں میں فکس ٹیکس عائد کرنے اور تاجروں کی جانب سے اس کو مسترد کرنے پر جمعیت علما اسلام کی حمایت اور حکومت سے اس کو ختم کرنے کے مطالبے پر تاجروں کی جانب سے شکریہ ادا کیا  اور ملک کی معاشی صورت حال 'مہنگائی اور آئے روز نئے ٹیکسز لاگو کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفد نے برادر ملک افغانستان کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تمام مسائل کو سنتے ہوئے حکومت سے ان مسائل کو حل کروانے کے لئے مطالبات کے ایجنڈا میں شامل کرنے اور ان کو اپنی جانب سے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

کامرس -صفحہ اول -