ڈاکٹر امجد پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ایک اور کیس سامنے آ گیا

ڈاکٹر امجد پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ایک اور کیس سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)نیشنل بینک کے سی ای او ڈاکٹر امجد وحید کے کیس میں نیا موڑ،ڈاکٹر امجد پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ایک اور کیس سامنے آ گیا،نیشنل بینک کے سی ای او کی جانب سے سابق سینئر سلیز منیجروسیم اختر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں سے متعلق مقدمہ منظر عام پر آیاہے،درخواست گزار نے سیشن عدالت سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی استدعا کی ہے،سیشن عدالت میں نیشنل بینک کے سی ای او امجد وحید اور دیگر ملزمان کیخلاف کیس زیرسماعت ہے،ایڈیشنل سیشن جج محمد رمضان نے شریک ملزم نیشنل بنک ایریا کوآرڈنیٹر ملزم عدیل رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 اگست توسیع کر رکھی ہے،مدعی مقدمہ سابق سیلز منیجر وسیم اختر کی جانب سے ایڈووکیٹ شیخ کامران پیش ہوئے اورکہا کہ ملزمان ایریا کوآڈنیٹر عدیل رفیق اور سی ای او ڈاکٹر امجید کے خلاف تھانہ گجر پورہ اور ساندہ میں مقدمات درج ہیں،ملزم ڈاکٹر امجد اور دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے مجھے جان سے مار دینے کی کالز موصول ہوئی،ان تمام کاروائیوں کے پیچھے سی ای او نیشنل بنک ڈاکٹر امجد شریک ملزم عمر خان ایچ آرہیڈ اور عدیل رفیق شامل ہیں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر امجد اور شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ مدعی مقدمہ اور ملزمان کے درمیان گاڑی کے لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے،مدعی مقدمہ نیشنل بنک کا سابق سینئر ایریا سیلز منیجر رہ چکا ہے۔
سی ای او

مزید :

صفحہ آخر -