شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی 

شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کے خلاف 100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خان محمودکے رخصت پرہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی،سیشن عدالت نے ترکش قونصلیٹ کو ٹرانسلیٹر مہیا کرنے سے متعلق جواب طلب کر تے ہوئے مدعی مقدمہ یمن کو ٹرانسلیٹر فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے،شہباز گل نے کیس سے بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے،درخواست گزار پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے دائرہتک عزت کا دعوی میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ درخواست گزار کمپنی البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے،ڈاکٹر شہباز گل نے 26 ستمبر 2020 کو نجی چینل کے پروگرام میں درخواست گزار کمپنی کے خلاف بیان بازی کی، ڈاکٹر شہباز گل نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے، شہباز گل کے میڈیا اور سوشل میڈیا بیانات کے سبب کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا، عدالت سے استدعاہے کہ شہباز گل کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔
شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -