آئندہ انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، حمزہ شہباز

  آئندہ انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، حمزہ شہباز

  

  لندن (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل وزیراعلی پہلی مرتبہ دیکھا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی،بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا  ’عمران خان کو قانون نااہل کرے گا، نواز شریف کو کن وجوہات کی بنا پر نا اہل کیا گیا، آج نواز شریف سے سیاست پر بھی بات ہوئی۔ 

حمزہ شہباز

مزید :

کامرس -صفحہ اول -