حافظ آباد، بس ڈمپر سے ٹکراکر اُلٹ گئی، 8مسافر جاں بحق، 35زخمی 

حافظ آباد، بس ڈمپر سے ٹکراکر اُلٹ گئی، 8مسافر جاں بحق، 35زخمی 

  

حافظ آباد، جلالپور بھٹیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر+ نمائندگان پاکستان) حافظ آباد میں سولنگیں اعوان کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ کر جوہڑ میں جاگری جس کے نتیجہ میں 8افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد شدید ذخمی ہوگئے۔ ذخمیوں میں سے 10کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر بس سیالکوٹ سے سرگودھا جارہی تھی جب یہ سولگیں اعوان کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ کر ایک جوہڑ میں جاگری جس کے نتیجہ میں 8افراد محمد یعقوب ولد اللہ بخش عمر60سال سکنہ بھلوال، محمد علی ولد محمد عمران عمر 7سال، نسیم بی بی زوجہ عبدالستار سکنہ مدینہ کالونی، رانا اندازولد ارشاد خان سکنہ وزیر آباد عمر 16سال اور دیگر تین افراد جاں بحق جبکہ 35سے زائد شدیدزخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آپریشن کرکے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو بس سے نکال لیا۔اور تمام ذخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ ٹراما سنٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ذخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ذخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور غفلت نہ کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -