این اے 157،مہربانو قریشی، علی موسیٰ گیلانی سمیت 12امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع،فہرست ریلیز
ملتان(خصوصی رپورٹر)این اے157 ضمنی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے کاغزات جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ھے۔ پی ٹی آئی کی امید(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
وار مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی سمیت 12 امیدوران نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ھیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں انجینئر وسیم عباس، محمد ادریس، سیف احمد قریشی، سید علی موسی گیلانی، ارشاد علی بابر، محمد عمران، محمد خلیل، محمد طاہر، محمد سلیم، نسیم حسین اور محمد سلمان الہی شامل ھیں۔ اب جمع شدہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال 11 اگست تک مکمل کرے گا۔ جس کے بعد 16 اگست تک امیدواروں کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کروا جا سکیں گے۔ جس پر الیکشن کمیشن 22 اگست تک فیصلہ سنائے گا۔ 23 اگست کو الیکشن کمیشن امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا جس کے بعد 24 اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 25 اگست کو الیکشن کمیشن امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا جبکہ این اے 157 کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 11ستمبر کو ہوگی۔