عمران خان تمام ریاستی اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں،چوہدری محمد افضل

عمران خان تمام ریاستی اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں،چوہدری محمد افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار)تحریک انصاف عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے کروانے کے لیئے ریاست کے تمام اداروں کو احتجاج کرنے کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
پیدا کرنا چاہتے ہیں الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے ملک میں جمہوریت کے نام پر پاکستان کے آئین کامذاق اڑا گیا نالائقوں کا ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا جس نے پاکستان کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا۔ملک میں اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے رابطہ مہم کے سلسلے میں حلقہ کے مختلف چکوک میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں معلوم ہو چکا ہے کہ چور کون ہے تحریک انصاف عمران خان ٹولہ ملک کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیمز بنانے کے نام پر فنڈز اکٹھے کیئے گئے مگر ڈیمز نہ بن سکے تحریک انصاف نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں ترقیاتی کاموں کے تمام فنڈز روک دیئے گئے اور کام بھی بند کردیئے گئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے حاصل پور کو مسائلستان بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کے دور میں حاصل پور پورسے وہاڑی روڈ اڈا مختیار آباد سے سڑک عرصہ چار سال گزر جانے کے باوجود بھی مرمت نہ ہو سکی انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن جنوبی پنجاب ڈویژن بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے انہوں نے مزیدکہاکہ پوری قوم افواج  پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ حب الوطنی کا ثبوت دیا جان قربان کرنے والے فوجی آفسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی قوم کے فرض شنا س فرزند انسانی خدمت کی روشن مثال ہیں۔