ڈیرہ،فیکٹری پر چھاپہ،900لٹرمضر صحت جوس تلف

ڈیرہ،فیکٹری پر چھاپہ،900لٹرمضر صحت جوس تلف

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عوام کو (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ملاوٹ سے پاک، معیاری خوراک کی فراہمی کیلیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں پاپڑ کی پیکنگ کیلیے جعلی اور مس برانڈڈ پیکنگ مٹیریل استعمال کرنے پر پاپڑ فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اسی طرح ملتان میں 2 واٹر پلانٹس کو پانی کا سیمپل فیل ہونے، پانی میں بیکٹیریا اور آرسینک پائے جانے پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان میں ریسٹورنٹس اور بیکریز کو خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ، گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج اور کچن ایریا میں صفائی نہ ہونے پر بھاری جرمانے کردیے گئے۔ مزید برآں خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کیے گئے۔

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوس فیکٹری پر چھاپہ مار کر 900 لٹر غیر معیاری مینگو فلیورز جوس (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

تلف کردیا، جوس فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گرمیوں میں غیر معیاری مشروبات کی تیاری کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں تفصیلات کیمطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے لیہ میں جوس فیکٹری کی کارروائی کرتے ہوئے جوس فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی جوس کا سیمپل فیل ہونے پر سیکڑوں لٹر غیر معیاری جوس تلف کردیا گیا۔ جوس کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کی گئی تھی اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرکے ہی خوراک کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -