سیلاب متاثرین کیلئے ڈی ا یس ریلوے نے چندہ با کس ا ٹھا لیا
ملتان(سٹاف رپورٹر)سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ڈی ایس ریلوے خود میدان میں کودپڑے،متاثرہ افراد کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے خود چندہ باکس لے کر ریلوے افسران اور ملازمین سے امدادی سامان اور ادویات کے لئے 1لاکھ 3 ہزار روپئے جمع (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
کر لئے تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور ریلیف کیمپس میں بھی ریلوے ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا ریلوے دفتر کے افسران اور ملازمین سے خود چندہ باکس اٹھا کر امداد رقم اکٹھی کی اس دوران انہوں نے 1 لاکھ 3 ہزار روپئے کی رقم جمع کر لی اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کے ساتھ ساتھ ادویات کی کی شدید ضرورت ہے اس مقصد کے لئے تمام افسران سمیت ملازمین اور مخیر حضرات آگے بڑھیں اور زیادہ سے زیادہ امدادی سامان سمیت ادویات اکٹھی کرنے کی کوشش کریں،ٹرینوں کے ذریعے سامان کی ترسیل باالکل مفت کی جا رہی ہے، مزید برآں امدادی سامان لیکر ڈی سی او ریلوے ملتان ڈویژن میڈیکل ٹیم کے ہمراہ فاضل پور پہنچنے جہاں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے علاوہ مریضوں کا طبی معائنہ اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔