ٹرین میں خاتون سے چھیڑ چھاڑپردونوجوان گرفتار 

ٹرین میں خاتون سے چھیڑ چھاڑپردونوجوان گرفتار 

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے دوران سفر ٹرین میں خاتون سے نازیبا گفتگو اور حرکات کی کوشش کرنے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 والے دو لڑکوں کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا قاسم بیلہ ملتان کی رہائشی(م)نامی حاتون کی طرف سے ریلوے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ4اگست جمعرات کے روزراولپنڈی سے ملتان آنے والی مہر ایکسپریس کی بوگی نمبر8 سیٹ نمبر59پر راولپنڈی سے ملتان کے لئے سفر کر رہی تھی کہ اسی کوچ میں سوار دو لڑکے جن کے نام عبدالہادی ولد اسداللہ اور طلحہ بن عمر ولد عمر فاروق سکنہ کوٹ سلطان تحصیل و ضلع لیہ معلوم ہوئے مجھے پر نازیبا الفاظ کستے رہے فحش اشارے کرتے رہے میرے منع کرنے کے باوجود مجھے دوستی کرنے کے لئے ڈرا دھمکا کر مجبور کرتے رہے ٹرین جب ملتان پہنچی تو میں نے ٹرین گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل سیف اللہ کو صورتحال سے آگاہ کیا جس نے میری نشاندہی پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا بعدازاں لڑکی کے تحریری بیان پر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -