آمدن سے زائد اثاثے،انہار انجینئر سمیت دیگر ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

آمدن سے زائد اثاثے،انہار انجینئر سمیت دیگر ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)احتساب عدالت نمبر2ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر13ملزمان کے خلاف ریفرنس نمبر20ایم /21 میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت بحث اور رپورٹ کے لیے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تین ریفرنسز 6، 13 اور 20 ایم/21 زیر سماعت ہیں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم انکے بیٹوں جنید افضل، عبید افضل، عمیر افضل، جاوید افضل، دیگر ملزمان لقمان، انجم ذیشان، شمیم اعجاز، ڈاکٹر زبیر ندیم، میاں محمد خان، باسط مجید، نجیب الرحمن اور محمد ابرہیم کے خلاف ڈیڑھ ارب 7 کروڑ 9 لاکھ 781 کے بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -