حکومت سیلاب متاثرین کی مدد  کیلئے سرگرم،نصراللہ خان دریشک 

 حکومت سیلاب متاثرین کی مدد  کیلئے سرگرم،نصراللہ خان دریشک 

  

راجن پور(نامہ نگار)سینئر سیاستدان ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک اور سردار حسنین بہادر خان دریشک ایم پی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 اے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب  چوہدری پرویز الہی کو راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزٹ کے دوران شاہ پور ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان اور امدادی کارروائیوں سے متعلق انتظامیہ کی طرف سے  بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر  ڈی جی خان اور راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں 21فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور ڈی جی خان اور راجنپور کے236مواضعات متاثر ہوئے ہیں 141869ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا  ہے اور10394گھر سیلاب کیوجہ سے گر گئے ہیں اور ڈی جی خان اور راجنپور میں 433542ایکٹر رقبہ زیر آب آیا اور119886افراد رود کوہیوں کے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ  سیلاب زدگان کو کھانا۔صاف پانی۔ صحت سہولیات جانوروں کے لئے چارہ اور دیگر سہولتیں دی گئی ہیں اور سیلابی پانی سے2703افراد کو ریسکیو کیا گیا۔اس موقع پر بروقت امدادی کارروائیاں کرنے پر کمشنر ڈی جی خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔ایم پی اے سردار اویس  خان دریشک نے  کہا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ راجن پور ڈی جی خان کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے اور سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی۔ امداد کے لیے اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے  تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور سردار نصراللہ خان دریشک نے سیلاب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -