حالات سنگین،بحرانوں کا واحدحل فوری الیکشن،جہانزیب کھچی 

حالات سنگین،بحرانوں کا واحدحل فوری الیکشن،جہانزیب کھچی 

  

میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور میلسی سے رکن صوبائی اسمبلی محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ14اگست کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

پاور شو ثابت کر دے گا کہ پاکستان میں عمران خان کے بغیر سیاست خام خیالی ہے۔پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا الیکش کمیشن کا شیڈول عدالت عظمی میں چیلنج کر دیا ہے۔ملک میں زور اور زبردستی کے تمام معاملات میں عدالت ہی ریلیف دے کر  آئین کی  تشریح کرتی ہے موجودہ حکومت نے پاکستان کی  عزت کم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اس کا حل قبل از وقت فوری  انتخابات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی کے ورکرز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں صوبے کے ہر شعبے میں اصلا حات لائی جائیں گی۔اور پنجاب کو اس کی خوشحالی ترقی کے لمحات ملیں گے جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں تعلیم۔مفت ہو گی اور صحت کی سہولتیں مزید بہتر کی جائیں. گی امن وامان کی صورتحال کو بہتر کیا جائے گا جس کے لیے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی عملی اقدامات کا فیصلہ کر چکے ہیں تاکہ لوگوں کو جمہوریت کے ثمرات ملیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -