بیوی، 3بچوں کا قتل، مجرم کو 4بارسزائے موت، 8لاکھ جرمانہ ادا کرنیکا حکم 

بیوی، 3بچوں کا قتل، مجرم کو 4بارسزائے موت، 8لاکھ جرمانہ ادا کرنیکا حکم 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 30ڈبلیو بی  کے مقدمہ قتل میں ایڈیشنل سیشن جج(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 خالد سعید وٹو نے جرم ثابت ہونے پر اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کے قاتل کو  چار بار سزائے موت اور آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا تفصیل کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے مجرم عمر زمان ٹاوری کو چار بار سزا موت اور آٹھ لاکھ جرمانہ کی کا حکم سنادیامجرم عمر زمان ٹاوری نے یکم ستمبر2021کو گھریلو تنازعہ پر تھانہ صدر کی حدود چک نمبر30ڈبلیو بی میں اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا تھا قتل ہونے والوں میں ملزم کی بیوی شہناز، چار سالہ بیٹی سائرہ بی بی،تین سالہ بیٹا زین علی اور دوسالہ بیٹی شانزہ شامل ہیں پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر642/21 بجرم109/302درج کرلیا تھاپولیس تھانہ صدر میں تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے مسلسل سماعت اور ملزم کے اقرار کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو چار بار سزائے موت اور آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -