ملتان،کرپشن الزامات،ڈپٹی ڈی ای او ایلمنٹری ویمن کو بچانے کیلئے سیاسی شخصیات سرگرم،افسروں پردباؤ

ملتان،کرپشن الزامات،ڈپٹی ڈی ای او ایلمنٹری ویمن کو بچانے کیلئے سیاسی ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)کرپشن کے الزامات میں عہدے سے ہٹائے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

جانے والی ڈپٹی ڈی ای او ایلمنٹری ویمن کو بچانے کیلئے سیاسی رہنما سرگرم ہوگئے،محکمہ سکولز حکام نے کرپشن کے الزامات، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر ڈی ڈی ای او یلمنٹری ویمن  سلطانہ رانا کو عہدے سے ہٹا کرپیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا شدید دباو آنے پر کارروائی رک گئی، محکمہ سکولز ذرائع کے مطابق حال میں الیکشن جیتنے والے سیاسی رہنما  نے میڈم سلطانہ رانا کو بحال کرانے کی کوشیش شروع کردی ہیں ان کوسارا معاملہ بتایا گیا کہ وہ جاتے جاتے سرکاری گاڑی بھی لے گئیں ہیں مگروہ سیاسی رہنما نہیں مانے  لیکن تاحال سیکرٹریٹ ایجوکیشن کی طرف سے ان کی خواہش پوری نہیں کی گئی ہے، اور ذرائع  نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شدید دباو کا سامنا ہے، واضح رہے کہ تین برس قبل بھی سابق ڈی ڈی ای او کے خلاف کارروائی شروع ہوئی تو اسی سیاسی گھرانے کے کارروائی رکواکر ان کو بحال کرادیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -