امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فورسز کامختلف شہروں میں فلیگ مارچ 

امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فورسز کامختلف شہروں میں فلیگ مارچ 

  

وہاڑی،کوٹ ادو،میلسی(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تحصیل کوٹ ادومیں عا شو ر ہ محرم الحرام کے موقعہ پرامن(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 وامن کی صورت حال کنٹرول کر نے کے لیے ملٹری اینٹیلی جینس،پاک آرمی کاچاک و چو بند دستے اوررینجرزکے دستے پہنچ گئے جو کہ کسی بھی نا گہا نی صورت حال سے نبرآزماہو نے کے لیے دیوٹی سرانجام دیں گے،دوسری طرف وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کاحکم جاری کردیا ہے جس پرضلع مظفرگڑھ سمیت کوٹ ادومیں آج8محرم الحرام سے10محرم تک صبح 8سے شام ساڑھے 7بجے تک موبائل سروس بھی بند رہے گی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز کی ہدایات پر محر م الحرام کے دوران سیکیورٹی  انتظاما ت کو مزید مثر بنا نے، امن و امان کی فضا  کو بر قرار رکھنیاور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ میں سرکل  ایس ڈی پی اوز, ایس ایچ اوز,  ٹریفک پولیس اور  ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔میلسی میں بھی فلیگ مارچ ایس ڈی پی اومیلسی طاہر شبیر  کے دفتر  سے شروع  ہوا جو مختلف روٹس سے ہوتا ہوا واپس  یہیں  پر اختتام پذیر ہوا۔ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کا کہنا تھا کہ اس فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد علاقہ میں محر م الحرام کے دوران سیکیورٹی کو مثر بنانا، امن و اما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ شرپسند عنا صر اپنے مذموم مقاصدمیں کا میاب نہ ہو سکے. محر م الحر ام کے دوران سیکیورٹی کے مثر اقداما ت کیے گئے ہیں تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقع سے بچا جا سکے. تما م پولیس افسران محرم الحر ام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔ محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے پولیس کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -