محرم الحرام، تجاوزات مافیاکیخلاف آپریشن،سامان ضبط

محرم الحرام، تجاوزات مافیاکیخلاف آپریشن،سامان ضبط

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)قائمقام ڈائریکٹر جنرل و ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ کی ہدایت پر پی ایچ اے ملتان کا محرم الحرام کے پیش نظرمختلف پارکوں کے گرد تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،آپریشن امیر آباد پارک،عام خاص پارک،گول باغ پارک،آرٹس کونسل (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

پارک،فاطمہ جناح لیڈیز پارک گلگشت،جلال مسجدپارک کے اطراف میں کیاگیا۔آپریشن میں بڑی تعداد میں سیکورٹی گارڈز نے شرکت کی۔آپریشن کی سربراہی یڈمسٹریٹر پارکس محمد اصغر نے کی۔اس موقع پر محمد اصغر نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے آپریشن بلاتفریق جاری رہیں گے۔دوران آپریشن بھاری مقدار میں تجاوزات کی مد میں آنے والا سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کے افسران محرم الحرام کے سلسلے میں منظم انتظامات کے لئے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امیرحسن نے شہر کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹ پر صفائی کا جائزہ لیا۔منیجر ااپریشنز انوارالحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔سی ای او امیرحسن نے جلوسوں اور مجالس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محرم الحرام کے حوالے سے جامع صفائی پلان پر عمل پیرا ہے اور فیلڈ فورس اور کمپنی ورکشاپ کے سٹاف کی اتوار،9 اور10محرم کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔امیرحسن نے بتایا کہ جلوسوں اور مجالس کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکرز دو شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور محرم روٹس اور امام بارگاہوں کے باہر پانی کا چھڑکاو اور لائم لائننگ کی جارہی ہے جبکہ مجالس کے دوران ماحول خوشگوار رکھنے کے لئے امام بارگاہوں کی صفائی کے لئے فینائل استعمال کیاجارہا ہے۔سی ای او نے بتایا کہ کمپنی ورکرز دلجمعی کے ساتھ روزانہ رات گئے تک خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یوم عاشور تک اسی لیول کے مطابق انتظامات جاری رہیں گے۔ اس موقع پر جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کی جانب سے کمپنی انتظامیہ اور ورکرز کو خراج تحسین کیا گیا اور کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر صفائی کے بھرپور انتظامات کئے جارہے ہیں۔منتظمین نے مثالی انتظامات پر ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -