پاکستان کی ترقی پر فوکس،معیشت مزیدبہتر،عبدا لرحمن کانجو

 پاکستان کی ترقی پر فوکس،معیشت مزیدبہتر،عبدا لرحمن کانجو

  

لودہراں (نمائندہ پا کستا ن)وزیر مملکت برائے دا خلہ امور عبدالرحمان خان کانجونے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ پی ٹی آئی 

(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا تھا اور ملک ڈیفالٹ کرنیوالا تھا۔ ہم نے ایک سال کی حکومت نہیں لی بلکہ ہم نے پاکستان کو بچانے کیلئے چیلنج قبول کیا اور مشکل فیصلے کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔ ہماری حکومت کسانوں،تاجروں،صنعتوں کی بہتری کیلئے پوری محنت سے کام کررہی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی کے معاملات،سی پیک کے دوران پی ٹی آئی کی سازشوں سے پوری قوم باخبر ہے۔اب فارن فنڈنگ کو پی ٹی آئی حلال ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو پی ٹی آئی ورکرز کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ ان کی قیادت اپنی ذات کیلئے ملک دشمنی پر اتر آئی ہے۔پی ٹی آئی میں اچھے لوگ بھی ہیں جنہیں آگے بڑھ کر اپنی قیادت کی طرف سے کی جانیوالی مسلسل سازشوں اور ملک دشمنی پر آواز اٹھانا ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -