فیس بک پر جملہ بازی، دوگروپوں میں جھگڑا،نو افراد زخمی

فیس بک پر جملہ بازی، دوگروپوں میں جھگڑا،نو افراد زخمی

  

کوٹ ادو،چوک سرورشہید(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)کوٹ ادو کے نواحی علاقہ چوک سرور شہید میں ایم ایم  لیہ روڈ پر واقع سدا بہار ہوٹل پر2 گروپوں میں جھگڑا ہوا دونوں گروپس کا تعلق پٹھان برادری سے ہے فیس بک پر جملہ بازی سے جھگڑا شروع ہوا لڑائی میں اسلحہ اورچھریوں ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں 9افراد زخمی ہو گئے جن کو فورا ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا گیا 4شدید زخمیوں ایوب خان، رسول خان، گل بدین اور شیر حسن کو تشویشناک حالت کے باعث  کو طبی امداد کے بعد نشتر ملتان ریفر کر دیا گیاجبکہ 5زخمیوں  نقیب اللہ، لطیف خان، عبدالشکور، شیر محمد، روضی خان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید میں طبی امداد دی جا رہی ہے،اطلاع پر تھانہ سرور شہید کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے دونوں پارٹیوں کو ڈاکٹ جاری کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کردیاہے،لڑنے والی دونوں پارٹیوں کا تعلق لورالائی سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -