بہاولپور،ٹرانسپورٹرزکاٹریفک پولیس  کیخلاف احتجاج،سٹینڈمالکان پرمقدمہ

بہاولپور،ٹرانسپورٹرزکاٹریفک پولیس  کیخلاف احتجاج،سٹینڈمالکان پرمقدمہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)ٹریفک پولیس کیخلاف ٹرانسپورٹروں کواحتجاج مہنگاپڑگیا ٹریفک افسران کی کرپشن بے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

نقاب کرنے کی رنجش پرویگن اسٹینڈ مالکان اورڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کردیا، متاثرہ افراد کااحتجاج ٹریفک افسران کی کرپشن بارے اعلی حکام کوتحریر ی طورپرآگاہ کرنے کامطالبہ، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس اہلکاروں محمدخالدگھمن سب انسپکٹرمحمدناصراے ایس آئی آفتاب اے ایس آئی اوردیگر کی طرف سے بہاولپورسے یزمان جانیوالی ہائی ایس ویگن ڈرائیوروں کوروک کرزبردستی چالان کے نام پربھتہ وصول کرنے اورای چالان کی آڑمیں لاکھوں روپے بٹورنے پردرجنوں ہائی ایک وینگیں ڈی سی آفس چوک پرکھڑی کرکے ڈرائیوروں نے احتجاج کیاتھا ٹرفک پولیس افسران کی کرپشن بے نقاب کرنے کی رنجش پرٹریفک پولیس واڈن محمدناصرکی مدعیت میں روڈ بلاک کرنے اوردھمکیاں دینے کے الزام میں ویگن اسٹینڈ مالک محمداشفاق بھنڈرچوہدری عدیل سمیت20 ڈرائیوروں کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر430/22 درج کرلیاہے جس پرٹرانسپورٹروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کوتمام ثبوتوں کیساتھ ڈی ایس پی ٹریفک اوراس کے ماتحت وارڈنز کی کرپشن بارے تحریری درخواست دی جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -