تھل ایکسپریس،تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،چیخ و پکار

تھل ایکسپریس،تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،چیخ و پکار

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹریک  میں خرابی کے باعث تھل ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی تین بوگیاں علو والی ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی یہ واقعہ سہ پہر تین اور ساڑھے تین بجے کے درمیان پیش آیا جب علو والی ریلوے اسٹیشن کی حدود میں ملتان سے راولپنڈی کے لئے جانے والی تھل ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں حادثے کے بعد ریلوے ٹریک بھی کھل گیا واقعہ  کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا ڈویڑنل اور(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 اسسٹنٹ افسران کے ہمراہ علووالی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئے حادثے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کندیاں ریلوے اسٹیشن سے امدادی کام کے لیے ریلیف کرین علو والی ریلوے اسٹیشن پر بھیجی گئی ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو راولپنڈی سے آنے والی تھل ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی روانہ کیا جائے گا جبکہ پٹڑی سے سے اترنے والی ٹرین کو پٹڑی پر چڑھا کر راولپنڈی سے آنے والے مسافروں کو ملتان لایا جائے گا آخری اطلاع کے مطابق ٹرین کو پٹڑی پر چڑھانے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔ڈی ایس ریلوے ملتان نے حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ابتدائی تحقیقات میں ٹریک خرابی کو حادثہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -