ملتان، اے سی سٹی کی لوٹ مار ٹیم تیار، دکانوں پر ”حملے“: ڈیل ورنہ جیل، عملے کی تاجروں کو تڑیاں 

ملتان، اے سی سٹی کی لوٹ مار ٹیم تیار، دکانوں پر ”حملے“: ڈیل ورنہ جیل، عملے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے کارندوں نے تاجروں کی زندگی اجیرن بنا دی۔مختلف حکومتی نوٹیفیکیشنز کی آڑ میں تاجروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔ مال پانی نہ دینے والے تاجروں کو بھاری جرمانہ اور جیل بھیجنے کی دھمکی معمول بنا لیا۔دوسری جانب تاجروں نے  احتجاجی تحریک کی دھمکی دے ڈالی۔تفصیل کے مطابق اسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان خواجہ عمیر نے اپنے اختیارات پٹواری اور نان گزٹٹڈ عملہ کو تفویض کر رکھے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
ہیں۔جس کیوجہ سے شہری اور تاجر شدید پریشان ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ پٹواری اور عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں حکومتی نوٹیفیکشن کو جواز بناکر تاجروں اور شہریوں کا عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔دن ہو یا رات بند دنوں کے شٹل پر سفید کاغذ پر کمپوٹر پرنٹ سے تیار شدہ تحریر کو چسپاں کر دیتے ہیں۔جس پر تحریر ہوتا ہے کہ آپکی دکان بحکم اسسٹنٹ کمشنر سیل کی جاتی ہے۔اور نہ ہی کوئی وجوہات  بتائی جاتی ہے۔اسی وجہ سے تاجروں اور مذکورہ عملہ آپس میں جھگڑ پڑتے ہیں۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بغیر سنے تاجروں کے خلاف کارروائی کرتے نظر آتے ہیں۔اور اگر اس دوران پٹواری اور نان گزٹٹڈ عملہ سے طویل ہوجائے۔تو معاملہ رفع دفع ختم کردیا جاتاہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ جمعہ کو پیش آیا ہے۔گجر کھڈے روڈ پر واقع عرفات ٹریڈز کی دکان بوجہ جمعہ نماز بند تھی۔زبیر نامی اہلکارآیا۔اور اس نے سفید کاغذ پر پرنٹ تحریر کو بند دکان کے شٹل گیٹ پر چسپاں کر دیا۔اور موبائل فون سے تصویر بنا کر چلا گیا۔مگر اپنا موبائل نمبر سیل نوٹس پر لکھ دیا۔ امانت نامی دکان کا مالک جب جمعہ کی نماز کے بعد واپس آیا۔تو دیکھا دکان پر سیل لگی ہے۔دیئے گئے نمبر پر رابط کیا۔زبیر نے بتایا کہ میں پٹواری ہوں۔بیس ہزار روپے مجھے دیں۔تو عرفات ٹریڈر شوروم کو  کھول دیا جائے گا۔گزشتہ روز زبیر نامی پٹواری رقم نا ملنے پر طیش میں آگیا۔اور وہ پولیس تھانہ کینٹ کو اپنے ساتھ لے آیا۔اور امانت کو تھانے لیجاکر حوالات میں بند کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ جانب تاجروں نے ایسے روز بروز واقعات کے خلاف  احتجاجی تحریک کی دھمکی دے ڈالی ہے۔