ملتان،بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف تاجروں کا احتجاج،نعرے بازی
ملتان(سٹاف رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں سلیز ٹیکس کے خلاف سلطان محمود ملک(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
کی قیادت میں رنگیل پور روڑ پر احتجاج کیا جس میں ملک نیاز بھٹہ،عزیزالرحمن کمبوہ،ملک مقبول کھر،محمد طیب،ملک اقبال،جاوید شیخ،محمد سلیم، ملک صدیق تھیم اور دیگر تاجروں نے شرکت کی احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود ملک عزیز الرحمن کمبوہ ملک نیازبھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے ابھی تک سلیز ٹکس کو واپس کا اعلان کی حد تک ہے پہلے بھی تاجر ن لیگ کی حکومت سے دھوکا کھاچکے ہیں جب تک اس سلیز ٹیکس اور بجلی کے بلوں سے ناجائز اضافی ٹیکسوں کی واپس کا نوٹفیکشن جاری نہیں کرتی ہماری احتجاج جاری رہے گا ملک مقبول کھوکھر ملک اقبال جاوید شیخ محمد سلیم اور ملک صدیق تھیم نے کہا حکومتی ایجنٹ تاجروں کو تقسم کرنے کے لئے متحرک ہو چکے ہیں لیکن تاجر برادری اس کے جھانسے میں نہیں آئی گی قومی تاجر اتحاد تاجروں سے اپیل کرتا ہے وہ متحد رہے اور اپنے آمد شامل بھڑوں کو باہر نکلا پھینکے اس موقع پر قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا محرم الحرم کے احترام میں احتجاج کے سلسلہ کو دس محروم تک روک دیا گیا نوٹفیکشن جاری نہ ہونے کی صورت میں محرم الحرم کے بعد احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔