ایم پی اے حنیف پتافی کامختلف علاقوں کا دورہ،افسروں کوہدایات

ایم پی اے حنیف پتافی کامختلف علاقوں کا دورہ،افسروں کوہدایات

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ماڈل ٹاؤن اور کشمیر پارک کی بہتری کی ہدایات جاری کیں رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے ماڈل ٹاؤن اور کشمیر پارک سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیاصفائی اور دیگر معاملات دیکھے انہوں نے پارکوں میں موجود پانی کی نکاسی،گھاس،درختوں کی کانٹ چھانٹ اور دیگر معاملات دیکھے ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ عوام کو صحت افزا ماحول دیاجائے عوام کو تفریح اور واک لئے صاف ستھرا ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عوامی تفریحی مقامات کو سرسبز و شاداب بنائے اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایچ اے اور دیگر ہمراہ تھے۔دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی کی طرف سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب اور کھانا کا انتظام کیا گیا۔انصاف پبلک سیکریٹریٹ ڈیرہ غازی خان میں تقریب کے دوران ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے سینیٹری ورکرز کی خدمات کو بھی سراہا۔محرم الحرام میں صفائی اور دیگر انتظامات پر شاباش بھی دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -