نشترہسپتال،1روز میں 11مریضوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا مرض کی وجہ سے گزشتہ ایک روز11مریضوں کی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئیں ہیں جبکہ کورونا مرض کے باعث کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 944تک رہی ہے۔واضح رہے نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مرض کی وجہ سے کوئی بھی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020 سے لیکر 06 اگست 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 944 رہی ہے.جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا کے مرض میں مبتلا 05 مریض زیر علاج ہیں۔04 مریض شبہ میں داخل ہیں۔شبہ کی مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی ہے، جن میں سے 40 خالی ہیں۔