اساتذہ پر تشدد،گرفتاریاں،ٹیچرزیونین کااحتجاجی مظاہرہ

 اساتذہ پر تشدد،گرفتاریاں،ٹیچرزیونین کااحتجاجی مظاہرہ

  

خان گڑھ(نامہ نگار)راولپنڈی میں اساتذہ پر تشدد اور انکی گرفتاریوں کیخلاف مظفرگڑھ میں پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،،مظاہرین نے اساتذہ(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے اساتذہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا.تفصیلات کیمطابق راولپنڈی میں اساتذہ پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف مظفرگڑھ میں پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،،مظاہرین سے حق دو کسان تحریک کے سربراہ اور امیدوار قومی اسمبلی رانا محمد افضل نے بھی اظہار یکجہتی کیا اور احتجاج میں شرکت کی،احتجاجی مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے اپنے ساتھی اساتذہ پر تشدد،انکی گرفتاریوں اور ان پر مقدمہ کے اندراج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے ضلعی صدر ارسلان گوندل،امیدوار ممبر قومی اسمبلی رانا محمد افضل،وحید شہزاد کھوکھر،رانا محمد حمزہ،عبداللہ دھمرایا،کاشف کالرو،عامر ہانس،رائے عبدالقیوم،جی ایم ملک،ثاقب علیم،شہباز سعید،ملک نیاز مرتضی،سرفراز میرانی،شاہد نعیم،عبدالرزاق،مظہر کالرو ودیگر نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں گرفتار ہونے والے اساتذہ کو رہا کیا جائے اور انکے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر گرفتار ہونے والے اساتذہ کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا.اس موقع پر عابد دستی،رفیق ببر،راشد سیال،محمد شعیب،مہر علی حمزہ،محمد طاہر اقبال،ساجد حسین،عامر رانا،عرفان عدیل،خبیب عباس اور دیگر اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -