کراچی پولیس محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے پرعزم

کراچی پولیس محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے پرعزم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم سے متعلق تمام سیکیورٹی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کراچی پولیس چیف  جاوید عالم اوڈھوکے مطابق  بارشوں کی وجہ سے صفائی و دیگر مسائل سامنے آئے البتہ بڑے جلوسوں سے قبل تمام اقدامات مکمل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک ہزار سے زائد جلوس برآمد کئے جاتے ہیں، 176 جلوس انتہائی حساس اور 300 سے زائد حساس ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ شہر میں 7 ہزار پانچ سے مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے اس لیے تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جارہی۔ پولیس چیف نے بتایا کہ 8، 9 اور 10 محرم پر بھی بھرپور سیکیورٹی تعینات ہوگی، اسکاوٹس اور رینجرز سمیت دیگر کی مدد سے بھی سیکیورٹی دی جاتی ہے۔ پولیس چیف نے مزید بتایا کہ 8 سے دس محرم کے دوران 10 ہزار سے زائد کی نفری تعینات ہوگی جبکہ انتظامیہ کے ہمراہ سیکیورٹی کا بھرپور انتظام کیا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -کراچی صفحہ آخر -