امام حسین ؓکی تعلیمات کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے،لیاقت جوہری
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ لیاقت علی جوہری نے کہا ہے کہ شہداء کربلا کے مشن پر ہی عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ آج امت مسلمہ کو سیدنا امام حسین ؓکی تعلیمات کو سمجھ کر اس کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے ایام شہداء کربلا کی یاد میں آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کے رہنما سید زاہد حسین شاہ کی جانب سے منعقد مجلس عزاء کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین ؓ اور ان کے جانثار 72 رفقائنے عظیم قربانیوں اور شہادتوں کی ایسی تاریخ رقم کی جسے دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی محرم الحرام ہمیں احترام انسانیت اور صبر کا درس دیتا ہے، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کیلئے کام کریں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سیدنا امام حسینؓ کی تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہوکر تمام مسائل و بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔