اساتذہ احتجاج کے باعث بنی گالہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

 اساتذہ احتجاج کے باعث بنی گالہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

  

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔اساتذہ نے بنی گالہ احتجاج کی کال کے رکھی ہے  دریں اثناء راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے اساتذہ نے بنی گالہ میں احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سی ای او اعظم کاشف کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں خواتین اساتذہ کی بھی بہت بڑی تعداد شریک تھی،راولپنڈی کی مختلف تحصیلوں کے اساتذہ کورنگ پل سے پیدل بنی گالہ روانہ ہوئے۔ بعد ازاں بنی گالہ میں احتجاجی ٹیچرز سے ڈاکٹر شہباز گل کے مذاکرات  ہوئے۔ شہبازگل نے کہاکہ پنجاب میں مراد راس بطور وزیر تعلیم حلف اٹھا چکے ہیں، مراد راس کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دیتے ہیں۔ٹیچرز رہنماء نے کہاکہ آپ کی جانب سے جو بھی کمیٹی کا وعدہ کیا جا رہا ہے اسے تحریری شکل دیں۔ٹیچرز کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی دھرنا ختم کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔

سکیورٹی الرٹ

مزید :

صفحہ آخر -