جڑانوالہ: دیرینہ ربخش پر مسلح افراد کی مخالفین پر فائرنگ، 2راہگیر قتل، آئی جی کا نوٹس 

جڑانوالہ: دیرینہ ربخش پر مسلح افراد کی مخالفین پر فائرنگ، 2راہگیر قتل، آئی ...

  

  

 فیصل آباد (سپیشل رپورٹر)تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں دیرینہ رنجش کا شاخسانہ،عبوری ضمانتوں پر دانو کمہار گروپ کی دانش گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 2 راہگیر قتل،آئی جی پنجاب کا نوٹس،ایس پی ٹاؤن، ڈی ایس پی،ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے، پولیس نے حملہ آوروں کے زخمی ہونیوالے ساتھی سمیت معتدد افراد کو حراست میں لے لیا،مقتولین کے ورثاء کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ-تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی دانو کمہار اور رشید پارک کے رہائشی دانش کے مابین 2 ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا جس پر دانو کمہار گروپ نے چند روز قبل گلستان سینما روڈ پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 10 افراد کے خلاف رجسٹرڈ ہوا تھا مقدمہ میں نامزد دانو کمہار گروپ کے افراد نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں اسی رنجش پر گزشتہ شب دانو کمہار گروپ کے مسلح افراد نے گلستان سنیما روڈ پر دانش کے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ کر بھاگ گیا لیکن فائرنگ کی زد میں آکر 2 بے گناہ راہگیر احمد سجانی عرف شانی بٹ ساکن ڈنفیس ویو،عثمان حبیب ساکن جامع مسجد بازار ساکن گلی نمبر 3 جاں بحق ہو گئے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی خبر پورے شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے شہر کی فضا سوگوار ہو گئی دوہرے قتل کی اطلاع پر ایس پی ٹاؤن ارتضا کمیل، ڈی ایس پی افتخار وریا،ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عمر دراز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، آئی جی پنجاب نے دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے۔

 2 راہگیر قتل

مزید :

صفحہ آخر -