وزارت خزانہ نے ریلوے پنشنرز  کیلئے 3 ارب 30 کروڑ کی  گرانٹ جاری کردی

 وزارت خزانہ نے ریلوے پنشنرز  کیلئے 3 ارب 30 کروڑ کی  گرانٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وزارت خزانہ نے ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو ادائیگی کے لئے 3 ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق 1لاکھ 25 ہزار ریلوے پنشنرز کو ادائیگی میں تاخیرکا مسئلہ عارضی طور پر حل ہوگیا ہے اور وزارت خزانہ نے 3 ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کوگرانٹ کی رقم براہ راست پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پنشنرز کو بدھ کے روز سے پنشن ملنا شروع ہو جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق مالی بحران کے باعث یکم اگست کو پنشنرز کو ادائیگی میں تاخیرہوئی تھی۔
  وزارت خزانہ 

مزید :

صفحہ آخر -