پیپلز پارٹی عمران خان کی منفی سیاست  کو ناکام بنائیگی، مولابخش چانڈیو

پیپلز پارٹی عمران خان کی منفی سیاست  کو ناکام بنائیگی، مولابخش چانڈیو

  

  اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مذاق بنا رہے ہیں ان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے انہیں علاج کی ضرورت ہے ایک دن اعلان کیا کہ 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات میں عمران خان خود امیدوار ہونگے د وسرے دن ضمنی الیکشن رکوانے عدالت پہنچ گئے، سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہر سیاسی معاملہ عدالت اور دیگر غیر منتخب اداروں میں لے جا کر ان کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں یہ ایک ڈھونگی ٹولہ ہے جس نے  پکڑے جانے سے پہلے خود ہی شور مچانا شروع کر دیا آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں پہلی تقریر میں کہا تھا کہ عمران خان اپنے وزن سے خود گرے گا،عمران خان گر چکے ان کی نفرت کی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت ہی نہیں سیاست بھی ختم ہو جائیگی کچھ "سہولت کاروں " نے عمران خان کے جرائم پر پردہ ڈال رکھا تھا اب جب وہ سرپرستی نہیں رہی تو ایک ایک چوری پکڑی جا رہی ہے اب اپنی سیاست ختم ہوتے دیکھ کر عمران خان نظام کے درپے ہیں پیپلز پارٹی عمران خان کی منفی سیاست کو ناکام بنائے گی۔ 

مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -