قومی سانحہ پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کا پروپیگنڈہ شرمناک، فیصل کنڈی 

قومی سانحہ پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کا پروپیگنڈہ شرمناک، فیصل کنڈی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ قومی سانحہ پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کا زہریلا پروپیگنڈہ شرمناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر سانحہ پر ساری قوم دکھی اور غمزدہ ہوئی، سانحہ پر شرمناک پروپیگنڈہ کرنیوالے روبوٹوں کا ریموٹ کنٹرول بنی گالا میں ہے۔ عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کے مجرم ہیں، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ادارے غیر جانبدار ہوئے تو عمران خان کوتکلیف ہوئی، عمران خان کی خواہش تھی کہ قومی ادارے ان کے ٹائیگرز بن جائیں۔انہوں نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کے بل بوتے پر عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بدزبانی نے معاشرے کو آلودہ کردیا ہے۔
فیصل کنڈی 

مزید :

صفحہ آخر -