دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی 10سے14اگست تک  خصوصی تقریبات منعقد ہونگی

  دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی 10سے14اگست تک  خصوصی تقریبات منعقد ہونگی

  

  اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے 75 سال مکمل ہونے پر دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی منائی جارہی ہے، ڈائمنڈ جوبلی کا موضوع ”میرا پارلیمان-رہبرترقی و کمال“ ہے۔  10سے 14 اگست تک پارلیمنٹ ہاوس میں مختلف تقریبات کے انعقاد کا اہتمام کیا جا رہا  ڈائمنڈ جو بلی تقریبات کا آغاز 10 اگست کو تصویری نمائش جس کا موضوع ”ترجمان ماضی شان حال“، پارلیمانی تاریخ سے متعلق نامورمصوروں کے فن پاروں کی نمائش جس کا موضوع ”پاک سر زمین شاد باد“ اور پارلیمانی تاریخ سے متعلق کتب کی نمائش جس کا موضوع ”قوم ملک سلطنت“ ہے کے افتتاح سے ہوگا۔ ان نمائشوں میں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، پارلیمان اور آئین کی بالادستی کے لیے اراکین پارلیمنٹ کی کاوشوں کو اجاگر کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد اعظم محمد علی جناح،پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سمیت پاکستان کے سابق وزرائے اعظم،صدور اور غیر ملکی سربراہان مملکت  کے پارلیمان سے خطابات اور پارلیمانی تاریخ جس کا موضوع ”ترجمان ماضی شان حال“ کو ایس ایم ڈیز (SMDs)پر دیکھایا جائے گا۔11 اگست کو اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے”اقلیتی کنونشن“ منعقد کیا جائیگا  اجلاس کا موضوع”پاک سرزمین کا نظام، قوت اخوت عوام“ ہے۔ اس کنونشن میں ملک بھر سے اقلیتی برادری کے قائدین، نمائندوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین پارلیمنٹ کو مدعو کیا جا ئے گا۔اسی روز ”مرکز یقین شاد باد“ کے موضوع سے خواتین اراکین پارلیمنٹ کا خصوصی کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا  12 اگست کو“عزم عالی شان”کے موضوع پر خصوصی کنونشن منعقد کیا جائے گا  13اگست کو ایک خصوصی پارلیمانی کنونشن منعقد کیا جائے گا جو 13اگست کی شام سے لیکر 14اگست کی نصف شب تک جاری رہے گا۔کنونشن کا موضوع ”سایہ خدائے ذوالجلال“ہے اور اس اجلا س میں سابق سپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز، سابق اور موجودہ اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے پا رلیمانی تاریخ کے سرکردہ اراکین پارلیمنٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جا ئے گی جس میں پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اراکین پارلیمنٹ کو ڈائمنڈ جوبلی یادگاری میڈل سے نوازا جائے گا چار روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے مو قع پر پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت اور راہداریوں کو برقی قمقموں سے سجایا جا ئے گا اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ 

ڈائمنڈ جوبلی

مزید :

صفحہ آخر -