امام حسینؓ نے سب کچھ لٹا کر دین محمدی ؐکو بچا یا،مفتی عبدالشکور

 امام حسینؓ نے سب کچھ لٹا کر دین محمدی ؐکو بچا یا،مفتی عبدالشکور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفا قی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے کہاہے کہ امام حسینؓ نے سب کچھ لٹا کر دین محمدی ﷺکو بچا یا، پاکستان میں موجو د تما م مسا لک اگر اپنے دائرے میں رہ کر کام کر یں تو ملک میں کہیں انتشار پیدا نہیں ہو گا، امام حسینؓ کی قر بانی نے دین کو تا قیامت بقا ء بخشی، آ پ کے اسو ہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دین و دنیا کو سنوار سکتے ہیں۔ ا ن خیالا ت کااظہارانہو ں نے جامعہ محمو دیہ قا سمیہ والٹن رو ڈ میں محرم الحرام کے حوالے سے تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ اس مو قع جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر مدیر جامعہ محمدیہ قاسمیہ مولانا حافظ محمد اشرف گجر، محمد شاہد اسرار، فہیم الد ین، محمد افضل خان،محمد مد ثر،شاہد منظور سمیت جے یو آئی کے سنیئر رہنما بھی موجود تھے۔ وفا قی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے مزید کہاکہ سا بق دور حکومت میں حج جیسے فر یضے کو انتہائی مہنگا کر دیا گیا تھا جب ہمیں ذمہ داری ملی تو ہم سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ کس طرح اس اسلامی فر یضے کو سستا کر یں،اللہ تعا لی کے فضل وکرم سے ہم نے وزار ت حج میں جہا ں جہا ں اخراجا ت میں کمی کی جا سکتی تھی اسے کم کیا، سعودیہ کے ہو ٹلوں میں جو پاکستانی حا جیو ں سے کمیشن لی جا تی تھی اسے ختم کرایا۔

مفتی عبدالشکور

مزید :

صفحہ آخر -