18 ویں آئینی ترمیم پر نظر ثانی میں   کوئی حرج نہیں، سینیٹر فیصل جاوید 

 18 ویں آئینی ترمیم پر نظر ثانی میں   کوئی حرج نہیں، سینیٹر فیصل جاوید 

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نظام کی تصیح کیلئے بحث اور 18 ویں ترمیم پر نظر ثانی میں کوئی حرج نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں سیاسی افہام وتفہیم کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ تجزیہ اور تشخیص بہت ضروری ہے، نظام کی تصحیح کیلئے بحث کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے اور ترجیحات کو اپنانا ہر وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے لکھا کہ 18 ویں ترمیم پر نظرثانی میں کوئی حرج نہیں، عوام کو مضبوط جمہوری نظام سے براہ راست بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے۔ ایسا مضبوط جمہوری نظام جہاں عوام کے پاس فیصلہ سازی کی براہ راست طاقت ہو۔فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک بااختیار مقامی نظام حکومت جمہوری عمل کے لیے زبردست اہمیت رکھتا ہے، بااختیار لوکل گورنمنٹ نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

 فیصل جاوید 

مزید :

صفحہ آخر -