لندن روانگی کے بعد " بھاگ جانے" کے پراپیگنڈے پر حمزہ شہباز کا ردعمل بھی آگیا

لندن روانگی کے بعد " بھاگ جانے" کے پراپیگنڈے پر حمزہ شہباز کا ردعمل بھی آگیا
لندن روانگی کے بعد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لندن میں پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے, ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ لندن بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں، جوڈیشل وزیر اعلیٰ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لندن میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے, سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔

مزید :

برطانیہ -