کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ میڈل نہ جیت پانے کی وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ میڈل نہ جیت پانے کی ...
کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ میڈل نہ جیت پانے کی وجہ بتادی

  

لندن (ویب ڈیسک) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ میڈل  نہ جیتے کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز کے مطابق علی اسد نے کہا کہ اگر ہمیں 3 ماہ پہلے ٹریننگ ٹور کرادیا جاتا تو آج ہم گولڈ لے سکتے تھے،  تین ماہ پہلے ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو کہہ دیا تھا کہ ٹریننگ کے لیے دورہ کرایا جائے۔

علی اسد نے یہ بھی کہا کہ خوش ہوں کہ پہلے ہی ایونٹ میں مجھے میڈل مل گیا، میڈل والدین، کوچز اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

مزید :

کھیل -