بلوچستان میں شدید بارشوں اورسیلاب سے مزید6 افرادجاں بحق ، تعداد176 ہو گئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید6 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ،سیلاب میں مرنےوالوں کی تعداد 176 ہوگئی ہے ۔
پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں خاتون سمیت 5افراد جبکہ قلات میں ایک مرد جاں بحق ہوا ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں میں کل 77مرد،44خواتین اور55 بچے شامل ہیں حالیہ بارشوں سے75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلوں سے 4 ہزار 742 مکان منہدم اور 13 ہزار385 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔